پا برہنہ

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - جس کے پاؤں میں جوتیاں یا کھڑاؤں نہ ہو، ننگے پاؤں۔  پا برہنہ نہ جنوں میں بھی خدا نے رکھا آبلہ پڑھ کے مرے پاؤں میں پاپوش ہوا      ( ١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ١٠:٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسما 'پا' اور 'برہنہ' پر مشتمل مرکب اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٠ء کو "دیوان اسیر" میں مستعمل ملتا ہے۔